وزیراعلیٰ کے گڈ گورننس انیشی ایٹو کے تحت ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کا شہر کا اچانک دورہ، صفائی میں غفلت پر 20 لاکھ جرمانہ

کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد نے شہر کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ کیا اور صفائی، نکاسی آب، جاری ترقیاتی منصوبوں، پارکس اور شہری سہولیات کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس موقع پر متعلقہ محکموں کے افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے سیالکوٹ روڈ، تحصیل آفس روڈ اور سٹی فلائی اوور سیالکوٹی پھاٹک سے ملحقہ علاقوں کا دورہ کیا

گوجرانوالہ۔ 28 جولائی (اے پی پی):کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد نے شہر کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ کیا اور صفائی، نکاسی آب، جاری ترقیاتی منصوبوں، پارکس اور شہری سہولیات کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس موقع پر متعلقہ محکموں کے افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے سیالکوٹ روڈ، تحصیل آفس روڈ اور سٹی فلائی اوور سیالکوٹی پھاٹک سے ملحقہ علاقوں کا دورہ کیا

جہاں صفائی کی غیر تسلی بخش صورتحال پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ستھرا پنجاب کنٹریکٹر ایمپریل وینچرز پر 20 لاکھ روپے جرمانہ عائد کرنے، تحصیل منیجر کو ناقص مانیٹرنگ پر شوکاز نوٹس جاری کرنے اور صورتحال میں فوری بہتری نہ آنے کی صورت میں کنٹریکٹ منسوخ کرنے کے احکامات جاری کیے۔

انہوں نے واضح کیا کہ صفائی شہریوں کا بنیادی حق ہے اور اس حوالے سے کسی قسم کی غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔بعدازاں ڈپٹی کمشنر نے جی ٹی روڈ، سٹی فلائی اوور اور ریلوے لائن کا معائنہ کرتے ہوئے ستھرا پنجاب حکام کو ورکرز کی سو فیصد حاضری، تمام مشینری کی فعالیت اور صفائی آپریشن مزید مؤثر بنانے کی ہدایات دیں۔

مزید خبریں