"ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سرمد سلیم اکرم کی زیرِ صدارت ٹھنڈیانی روڈ اپ گریڈیشن سے متعلق اجلاس منعقد ہوا، جس میں منصوبے کی پیش رفت اور آئندہ اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔”
ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی زیر صدارت ٹھنڈیانی روڈ اپ گریڈیشن کے حوالہ سے اجلاس

مزید خبریں
ایبٹ آباد۔ 28 جولائی (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سرمد سلیم اکرم کی زیر صدارت ٹھنڈیانی روڈ اپ گریڈیشن کے حوالہ سے اجلاس منعقدہوا۔
منگل کو منعقدہ اجلاس میں سڑک کی تعمیر، سڑک کی اپ گریڈیشن، امپرومنٹ اورمسائل کی نشاندہی، سروسز کی فراہمی اور بہتری کے حوالہ سے امور زیر بحث آئے۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل، پلاننگ آفیسر فنانس اینڈ پلاننگ ایبٹ آباد، پراجیکٹ ڈائریکٹر کائیٹ، نمائندہ ایس این جی پی ایل، ایکسین پبلک ہیلتھ، ایکسین ہزیکو، نمائندہ پی ٹی سی ایل، تحصیلدار لینڈ ایکوزیشن، سابق ضلع ناظم، کمیونٹی ممبرز نے شرکت کی۔








