وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کا مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کو ٹیلی فون‘ خیریت دریافت کی

70

کوئٹہ۔7نومبر (اے پی پی):وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کرنے کیلئے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ وزیراعلی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ چودھری شجاعت حسین کو جلد صحتیابی عطا فرمائے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان نے مسلم لیگ ق کے سربراہ و سنیئر سیاستدان چودھری شجاعت حسین کے صاحبزادے شافع حسین کو ہفتہ کے روز ٹیلی فون کیا، جس میں وزیراعلی جام کمال خان نے چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحتیابی کیلئے دعا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔