لاہور۔7نومبر (اے پی پی):گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے بیانیہ میں کوئی تسلسل نہیں ان کے احتجاج کا مقصد اپنے مفادات کا تحفظ ہے۔ وزیر اعظم عمران خاں کی قیادت میں پاکستان درست سمت میں جارہا ہے اور عوام حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں، ان شاءاللہ ہم نیا پاکستان بنائیں گے اور دوبارہ اقتدار میں بھی آئیں گے۔ آئندہ انتخابات کسی بیانیہ پر نہیں گڈ …
وزیر اعظم عمران خاں کی قیادت میں پاکستان درست سمت میں جارہا ہے، ہم شفاف اور بلاتفریق احتساب کے حامی ہیں، گورنر پنجاب کی میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
لاہور۔7نومبر (اے پی پی):گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے بیانیہ میں کوئی تسلسل نہیں ان کے احتجاج کا مقصد اپنے مفادات کا تحفظ ہے۔ وزیر اعظم عمران خاں کی قیادت میں پاکستان درست سمت میں جارہا ہے اور عوام حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں، ان شاءاللہ ہم نیا پاکستان بنائیں گے اور دوبارہ اقتدار میں بھی آئیں گے۔ آئندہ انتخابات کسی بیانیہ پر نہیں گڈ گورنس پر ہی ہو ں گے۔ عوام اگر کسی حکومت کو نہ گرانا چاہیں تو کوئی بھی طاقت حکومت کو گرا نہیں سکتی۔ہم شفاف اور بلاتفریق احتساب کے حامی ہیں۔ تحریک انصاف کا کوئی بھی رکن احتساب سے خوفزدہ ہوکر بیرون ملک نہیں گےاہے۔ وہ ہفتہ کے روز لاہور میں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ کوئی شک نہیں کہ کورونا ایک بار پھر پھیل رہا ہے اس لئے میں حکومت اور اپوزیشن سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ موجودہ حالات میں جلسے اور بڑے اجتماعا ت نہ کریں اور کورونا سے بچائوکے لئے ایس او پیز پر عمل یقینی بنائیں کیونکہ اگر کورونا میں دوبارہ شدت آئی تو یہ ملک و قوم کے لئے بہت بڑا نقصان ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ملک سے کرپشن کے خاتمے ، شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنانے سمیت جو بھی وعدے کیے ہیں ان پر عمل درآمد حکومت کی ذمہ داری ہے اگر ہم نیا پاکستان نہیں بنائیں گے تو عوام کو اپنے ووٹ کے ذریعے اپنا فیصلہ سنانے کا حق ہوگا۔ ایک سوال کے جواب میں گورنر پنجاب نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں جب سے پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم پر جمع ہوئی ہیں ان کے بیانیہ میں کسی قسم کا تسلسل نہیں ہے آئے روز ان کی پالیسیاں اور موقف تبدےل ہورہا ہے یہ صرف اپنے بچاﺅ کے لئے دھمکیاںدے رہے ہیں لیکن حکومت مضبوط اور متحد ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے جلسوں سے یہ حکومت جانے والی نہیں اورمیں ایک بار پھر اپوزیشن سے کہتا ہوں کہ وہ عام انتخابات کا صبر کے ساتھ انتظار کریں۔







