
کوئٹہ۔19اکتوبر (اے پی پی):وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کراچی میں ہونے والے پی ڈی ایم کے جلسے میں ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی تقریر میں تنقید قطعاً کوئی معنی نہیں رکھتی۔ انہوں نے ڈاکٹر مالک بلوچ سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ وہ 5 سال مسلم لیگ (ن) کی حکومت میں رہے۔ پھر گوادر کی بہتری کے لیے کیوں اقدامات نہیں اٹھائے۔ پی ایم ایل این نے بلوچستان میں کیوں ترقیاتی کام شروع نہیں کئےاور ان کے دور میں سی پیک کے منصوبے کیوں مکمل نہیں کیے گئے۔ وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ ڈاکٹر مالک کی تقریر لیاری، ملیر، سی پیک اور باقی میرے خیال میں سٹیج پر بیٹھے لوگوں کی طرف اشارہ تھا۔جنہوں نے بلوچستان کے عوام کی ترقی کے لیے کچھ نہیں کیا۔