کراچی۔ 25 دسمبر (اے پی پی):وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے مزار قائد پر حاضری دی اور قائداعظم محمد علی جناح کے 149ویں یوم پیدائش پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔وزیراعلی کے مزار پر پہنچنے پر صوبائی کابینہ کے ارکان، مشیران، معاونین خصوصی اور دیگر معززین نے ان کا استقبال کیا۔ترجمان وزیراعلی ہائوس کے مطابق سید مراد علی شاہ نے بانی پاکستان کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی …
وزیراعلی سندھ نے بابائے قوم کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے مزار قائد پر حاضری دی

مزید خبریں
کراچی۔ 25 دسمبر (اے پی پی):وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے مزار قائد پر حاضری دی اور قائداعظم محمد علی جناح کے 149ویں یوم پیدائش پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔وزیراعلی کے مزار پر پہنچنے پر صوبائی کابینہ کے ارکان، مشیران، معاونین خصوصی اور دیگر معززین نے ان کا استقبال کیا۔ترجمان وزیراعلی ہائوس کے مطابق سید مراد علی شاہ نے بانی پاکستان کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔وزیراعلی سندھ نے قائداعظم کے وژن اور قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے وزیٹرز بک میں اپنے تاثرات بھی درج کئے۔
اس موقع پرانہوں نے کہا کہ قائداعظم کے افکار اور اصول قوم کی رہنمائی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط کا پیغام آج بھی اتنا ہی طاقتور ہے جتنا کہ آزادی کے وقت تھا۔انہوں نے کہا کہ قائداعظم کی جدوجہد عوامی خدمت، انصاف اور قانون کی بالادستی کا سبق دیتی ہے، پاکستان کی ترقی کا راستہ انہی اصولوں پر عمل پیرا ہے۔
انہوں نے قائداعظم کے وژن کے مطابق ایک مضبوط، منصفانہ اور خوشحال پاکستان کی تعمیر کے عزم کا اعادہ کیا۔سید مراد علی شاہ نے کہا کہ مزار قائد پر حاضری ایمانداری اور دیانتداری سے قوم کی خدمت کے عزم کی تجدید ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ دور کے چیلنجز کے تناظر میں قائداعظم کا پیغام اتحاد اور بھی اہم ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت قائداعظم کے افکار کی روشنی میں عوامی فلاح و بہبود کے اپنے مشن کو آگے بڑھا رہی ہے۔مزار قائد پر تقریب باوقار اور سادہ انداز میں منعقد ہوئی جس میں اعلی حکام نے شرکت کی۔







