وزیراعلی سندھ کا کراچی میں دو بچوں کے اغوا کے واقعہ کا نوٹس، بچوں کو فوری بازیاب کرانے کا حکم

109

کراچی۔ 15 جنوری (اے پی پی):وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی میں دو بچوں کے اغوا کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے کراچی پولیس کو بچوں کو فوری بازیاب کراکے رپورٹ جمع کروانے کا حکم دے دیا۔جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی میں

پولیس پیٹرولنگ بڑھانے کی ہدایت بھی کی اور ایڈیشل آئی جی سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔وزیراعلی سندھ نے کہا ہے کہ پولیس بچوں کے والدین کے ساتھ رابطے میں رہے اور فوری بچے بازیاب کراکے رپورٹ دے۔