24.8 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومعلاقائی خبریںوزیراعلی سندھ کی ہدایت پر 150سالہ قدیم برگد کا درخت بحال

وزیراعلی سندھ کی ہدایت پر 150سالہ قدیم برگد کا درخت بحال

- Advertisement -

کراچی۔ 26 اگست (اے پی پی):وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی میں 150سالہ پرانے برگد کے درخت کی بحالی کو ماحولیاتی تحفظ میں اہم قدم اور ماضی و حال کے رشتے کی علامت قرار دیا ہے۔منگل کو وزیر اعلی ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق یہ تاریخی درخت قصرِ ناز کلب روڈ پر واقع ہے جو حالیہ مون سون بارشوں کے دوران تیز ہوائوں کی وجہ سے زمین پر گر گیا تھا۔ سندھ فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ کی سربراہی میں دو روزہ ریسکیو آپریشن کے دوران درخت کو بحال کر کے نئی جگہ منتقل کر دیا گیا جس سے اسے نئی زندگی ملی۔

چیف کنزرویٹر جاوید مہر کی جانب سے جمع کرائی گئی تکنیکی رپورٹ کے مطابق برگد کے درخت کی جڑیں پانی کی کمی کے باعث فنگس اور دیمک کے حملے سے متاثر ہوگئی تھیں، بھاری کرینوں کی مدد سے اس بڑے درخت کو قریب ہی موزوں مقام پر احتیاط کے ساتھ منتقل کیا گیا۔ریسکیو آپریشن کے دوران ساتھ موجود نیم اور کمنی کے درختوں کو بھی محفوظ طریقے سے بہتر مقامات پر منتقل کیا گیاہے۔وزیراعلی سندھ نے فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ کی ریسکیو ٹیم کی کائوشوں کو سراہتے ہوئے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ تاریخی درختوں کے تحفظ کی اہمیت کو سمجھیں جنہیں انہوں نے ورثے اور ماحولیاتی استقامت کی زندہ علامتیں قرار دیاہے۔وزیراعلی سندھ نے کہا کہ یہ بحالی صرف ایک درخت کو بچانے کا عمل نہیں بلکہ تاریخ کے تحفظ اور زیادہ سرسبز و صحت مند مستقبل کی طرف قدم ہے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں