لاہور۔1اکتوبر (اے پی پی):وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدارنے جنگ گروپ کے بانی میر خلیل الرحمن مرحوم کی اہلیہ اورمیر شکیل الرحمن کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیاہے-
وزیراعلی عثمان بزدارنے میر شکیل الرحمن اورسوگوار خاندان سے دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے لئے دعائے مغفرت اورسوگواران کے لئے صبر جمیل کی دعاکی ہے۔