وزیراعلی مریم نوازکی کیچ میں دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت، 6 مزدوروں کی شہادت پر گہرے دکھ وافسوس کا اظہار

"وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بلوچستان کے علاقے کیچ میں دہشت گردی کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔”

لاہور۔30جولائی (اے پی پی):وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے بلوچستان کے علاقے کیچ میں دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت کی ہے۔

وزیراعلی نے دہشتگردوں کی فائرنگ سے6 مزدوروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اورسوگوار خاندانوں سے ہمدردی و تعزیت کی ہے۔ وزیراعلی نے کہا کہ سانحہ کیچ فتنہ الہندوستان کے شیطان صفت دہشت گردوں کی بدترین بربریت ہے۔

مزید خبریں