- Advertisement -
لاہور۔29اگست (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سیالکوٹ میں سیلاب متاثرہ ریلیف کیمپ میں بچوں سے شفقت کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ بچوں کے درمیان دسترخوان پر بیٹھ گئیں۔ خود لنچ بکس کھول کر کھانا پیش کیا اور بچے کو اپنے ہاتھ سے کھانا کھلایا۔ وزیراعلیٰ نے ننھے بچے کوچینگم کی بجائے صحت افزا ء غذا کھانے کی نصیحت کی۔ انہوں نے بچوں کو اپنی گاڑی سے جوس منگوا کر بھی پیش کیے۔ بچے وزیراعلیٰ کے اظہار شفقت کو دیکھ کرمسکراتے اور خوش ہوتے رہے۔
- Advertisement -