لاہور۔1دسمبر (اے پی پی):وزیراعلی مریم نواز شریف نے سندھ کے یومِ ثقافت کے موقع پر سندھ کے عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھی یومِ ثقافت پر محنتی اور مہمان نواز سندھی بہن بھائیوں کو اہلِ پنجاب کا سلام پیش کرتی ہوں۔ اپنے خصوصی پیغام میں مریم نواز شریف نے کہا کہ وہ سندھ، پاکستان اور دنیا بھر میں موجود سندھی کمیونٹی کو اس ثقافتی دن کی …
وزیراعلی مریم نواز کی سندھ کے یومِ ثقافت پر سندھ کے عوام کو مبارکباد

مزید خبریں
لاہور۔1دسمبر (اے پی پی):وزیراعلی مریم نواز شریف نے سندھ کے یومِ ثقافت کے موقع پر سندھ کے عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھی یومِ ثقافت پر محنتی اور مہمان نواز سندھی بہن بھائیوں کو اہلِ پنجاب کا سلام پیش کرتی ہوں۔ اپنے خصوصی پیغام میں مریم نواز شریف نے کہا کہ وہ سندھ، پاکستان اور دنیا بھر میں موجود سندھی کمیونٹی کو اس ثقافتی دن کی دلی مبارکباد پیش کرتی ہیں۔
وزیراعلی پنجاب کے مطابق سندھ کی پہچان محبت، امن اور بھائی چارہ ہے جس نے ہمیشہ پاکستان کی شناخت کو مضبوط کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ کی اجرک، سندھی ٹوپی، دلکش موسیقی اور شاعری ملک کی ثقافتی خوبصورتی میں اضافہ کرتی ہیں اور دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت چہرہ اجاگر کرتی ہیں۔وزیراعلی پنجاب نے سندھ کی تہذیب کو قدیم، خوبصورت اور دلکش قرار دیتے ہوئے کہا کہ سندھ کی ثقافت اپنی انفرادیت، رنگا رنگی اور تنوع کے باعث پوری قوم کے لیے قابلِ فخر ہے۔مریم نواز شریف نے اس موقع پر امید ظاہر کی کہ پاکستان کی تمام ثقافتیں مل کر قومی یکجہتی اور بھائی چارے کو مزید مضبوط کریں گی۔








