اسلام آباد ۔ 17 جون (اے پی پی) وزیر مملکت کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (کیڈ) ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف بھی بغیر پروٹوکول جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے، اب وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف بھی آئین اور قانون کی بالادستی کیلئے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہیں۔ ہفتہ کو یہاں جے آئی ٹی میں وزیراعلی پنجاب نے پیشی کے موقع پر …
وزیراعلی پنجاب بھی آئین اور قانون کی بالادستی کیلئے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 17 جون (اے پی پی) وزیر مملکت کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (کیڈ) ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف بھی بغیر پروٹوکول جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے، اب وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف بھی آئین اور قانون کی بالادستی کیلئے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہیں۔ ہفتہ کو یہاں جے آئی ٹی میں وزیراعلی پنجاب نے پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قیادت کی ہدایات کے وہ نہ آئیں کے باوجود کارکنوں کا والہانہ عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے جمع ہونا ان کے ساتھ نظریاتی وابستگی کا اظہار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے جے آئی ٹی کی تشکیل کے حوالہ سے اعتراضات جائز ہیں اور صرف ہم نہیں بلکہ پوری قوم ان الزامات کا جواب چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے وزیراعظم ان کے بچے اور اب وزیراعلی نے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو کر ایک نئی تاریخ رقم کر دی ہے، ہم انصاف چاہتے ہیں ہم ڈسپلن اور آئین و قانون کی بالادستی چا ہےے ہیں۔








