وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا ملتان میں شعبہ صحت کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا دورہ، ملتان انسٹی ٹیوٹ آف کڈنی ڈیزیز کا معائنہ سٹیٹ آف دی آرٹ نشتر ہسپتال ٹو9ارب روپے کی لاگت سے مکمل ہوگا، سردار عثمان بزدار

ملتان ۔14 جولائی (اے پی پی)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ملتان میںشعبہ ہیلتھ کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے نشترہسپتال ٹو کے منصوبے کادورہ کیا اور ملتان انسٹی ٹیوٹ آف کڈنی ڈیزیز کا معائنہ کیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے نشتر ہسپتال ٹوکے تعمیراتی کام تیز کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ نشتر ہسپتال ٹو کا پراجیکٹ جنوبی پنجاب کے عوام کا حق تھا جو دیاجارہا ہے۔سٹیٹ …

ملتان ۔14 جولائی (اے پی پی)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ملتان میںشعبہ ہیلتھ کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے نشترہسپتال ٹو کے منصوبے کادورہ کیا اور ملتان انسٹی ٹیوٹ آف کڈنی ڈیزیز کا معائنہ کیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے نشتر ہسپتال ٹوکے تعمیراتی کام تیز کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ نشتر ہسپتال ٹو کا پراجیکٹ جنوبی پنجاب کے عوام کا حق تھا جو دیاجارہا ہے۔سٹیٹ آف دی آرٹ نشتر ہسپتال ٹو9ارب روپے کی لاگت سے مکمل ہوگا۔نشترہسپتال ٹو کا ابتدائی تعمیراتی کام91فیصد مکمل ہوچکا ہے۔عمارت کیلئے بنیادوں کی بھرائی ،باؤنڈری وال اوردیگر تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے۔پہلے مرحلے میں 500بستروں پر مشتمل ہسپتال بنایا جارہا ہے۔دوسرے مرحلے میںمزید 500بیڈ کا اضافہ کیا جائے گا۔ہسپتال کے ڈاکٹروں اورسٹاف کیلئے رہائشگاہیں بھی بنائی جائیں گی۔ تیسرے مرحلے میں میڈیکل یونیورسٹی اور نرسنگ کالج بنے گا۔انہوںنے کہا کہ نشتر ہسپتال ٹو کی تعمیر سے جنوبی پنجاب کے شہریوں کوعلاج کی بہترین سہولت میسر ہوگی۔نشتر ہسپتال ٹو بننے سے دوسرے ہسپتالوں سے مریضوں کا رش کم ہوگا۔بعدازاںوزیراعلیٰ عثمان بزدار ملتان انسٹی ٹیوٹ آف کڈنی ڈیزیزپہنچے اورانسٹی ٹیوٹ میں مریضوں کے علاج معالجے کی سہولتوں کا جائزہ لیا۔وزیراعلیٰ نے انسٹی ٹیوٹ کے مختلف شعبے دیکھے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مریضوں اوران کے لواحقین سے ملاقات کی اورعلاج معالجے کی سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مریضوں کی عیادت کی۔ایک مریضہ کی درخواست پر وزیراعلیٰ نے انتظامیہ کومسئلہ فوری طورپر حل کرنے کی ہدایت کی۔انہوںنے کہا کہ ہماری حکومت نے کڈنی انسٹی ٹیوٹ کو مکمل طورپرفعال کیا ہے۔ملتان انسٹی ٹیوٹ آف کڈنی ڈیزیز میں 110ڈائلیسز مشینوں کا اضافہ کیا جائے گا۔برطانوی ہسپتال کے اشتراک سے گردوں کی ٹرانسپلانٹیشن کے منصوبہ بھی پایہ تکمیل پہنچائیںگے۔ایم کے آئی ڈی میںگردوں کے امراض میں مبتلا بچوں کوعلاج کی جدید سہولتیں فراہم کی جائیںگی۔انہوںنے کہا کہ صحت کے ترقیاتی منصوبے اپنی نگرانی میں ترجیحی بنیادوں پر مکمل کراؤں گا۔ہیلتھ پراجیکٹس کی تکمیل میں تساہل یا کوتاہی برداشت نہیں کروںگا۔صوبائی وزیر ڈاکٹر اختر ملک ،پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات ندیم قریشی،اراکین پنجاب اسمبلی سبین گل،واصف مظہر راں اور معاون خصوصی جاوید اخترانصاری بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ پنجاب زاہد اختر زمان اورچیف ایگزیکٹو آفیسر انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی پنجاب مجاہد شیر دل نے منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی۔ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب انعام غنی،کمشنر ملتان ڈویژن اورمتعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

مزید خبریں