وزیراعلی پنجاب نے صوبے کے اعلیٰ افسران کے دفاتروں، رہائشگاہوں کومزید اپ گریڈ کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی

150
Federal Interior Minister
Federal Interior Minister

بہاولپور۔27 اکتوبر (اے پی پی):نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے صوبے کے اعلیٰ افسران کے دفاتروں، رہائشگاہوں کومزید اپ گریڈ کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی۔ اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف منسٹرآفس کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعلی پنجاب نے صوبہ بھرمیں ڈویژنل کمشنرز،ایڈیشنل کمشنرز،ڈپٹی کمشنرز،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کے دفاتروں اوررہائشگاہوں کومزیدبہتربنانے اوراپ گریڈ کرنے کے حوالے سے ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دیدی ہے جس کے باقی ممبران میں سینئرممبربورڈآف ریونیو،سیکرٹری پی اینڈ ڈی اور متعلقہ ڈویژنل کمشنرشامل ہیں۔

کمیٹی تمام ڈویژن کاوزٹ کرکے دفاتروں اوررہائشگاہوں کامکمل سروے کرے گی اور7 دن کے اندراپنی سفارشات وزیراعلی پنجاب کو پیش کرے گی جس میں دفاتر اور رہائشگاہوں کو مزید بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ نئی بلڈنگز اور رہائشگاہوں کی ضرورت کے حوالے سے بھی سفارشات شامل کی جائیں گی۔