وزیراعلی پنجاب کاداتادربارکے باہر سے 3 ماہ کی بچی کے اغواکے واقعہ کا نوٹس،سی سی پی اولاہور سے رپورٹ طلب

76

لاہور۔18جنوری (اے پی پی):وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے داتا دربار کے باہر سے 3 ماہ کی بچی کے اغواکے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے ہدایت کی ہے کہ بچی کو جلد بازیاب کرایا جائے اور بچی کو اغوا کرنے والے ملزمان کو فی الفور قانون کی گرفت میں لایا جائے