وزیراعلی پنجاب کا اپنی چھت، اپنا گھرپراجیکٹ کے تحت ایک لاکھ گھر کا ہدف پورا ہونے پر اظہار تشکر

لاہور۔23اکتوبر (اے پی پی):وزیراعلی پنجاب مریم نوازنے اپنی چھت، اپنا گھرپراجیکٹ کے تحت ایک لاکھ گھر کا ہدف پورا ہونے پر اظہار تشکرکیا ہے۔ کم آمدن والے ایک لاکھ خاندانوں کو بلاسود اور آسان قرض کا ٹارگٹ بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔ وزیراعلی نے اپنی چھت، اپنا گھرپراجیکٹ کے تحت گھر بنانے والے تمام افراد کو مبارکباد دی ہے۔ وزیراعلی مریم نواز نے 10ماہ میں ایک سال کا ہدف …

لاہور۔23اکتوبر (اے پی پی):وزیراعلی پنجاب مریم نوازنے اپنی چھت، اپنا گھرپراجیکٹ کے تحت ایک لاکھ گھر کا ہدف پورا ہونے پر اظہار تشکرکیا ہے۔ کم آمدن والے ایک لاکھ خاندانوں کو بلاسود اور آسان قرض کا ٹارگٹ بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔ وزیراعلی نے اپنی چھت، اپنا گھرپراجیکٹ کے تحت گھر بنانے والے تمام افراد کو مبارکباد دی ہے۔

وزیراعلی مریم نواز نے 10ماہ میں ایک سال کا ہدف پورا کرنے پر اپنی چھت، اپنا گھر پراجیکٹ کی ٹیم کو شاباش بھی دی۔اپنی چھت، اپنا گھر پراجیکٹ کے تحت 100835 خاندانوں کو 120 ارب روپے کے قرض جاری کیے جا چکے ہیں جبکہ،22305 گھر آباد ہوگئے اور64190 گھرتکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہیں۔

وزیراعلی نے کہا کہ کہ اپنی چھت، اپنا گھر پراجیکٹ نے ہائوسنگ کے شعبہ میں نئی تاریخ رقم کر دی۔ غریب آدمی کو چھت ملنے کا خواب پورا ہونے پر اللہ تعالی کا جتنا بھی شکر ادا کیا جائے کم ہے۔ غریب آدمی کے لئے گھر کا خواب قائد محمد نواز شریف نے دیکھا،کاوشوں کی توفیق اللہ تعالی نے ہمیں دی۔

وزیراعلی نے کہا کہ 10 ماہ میں اپنی چھت، اپنا گھرپراجیکٹ کے لئے ایک لاکھ قرضوں کاشفاف اجرا قابل تقلیدمثال ہے۔ 5 سال میں 5 لاکھ گھروں کا ہدف پورا کرنے کا عزم غیر متزلزل ہے۔ اپنی چھت،اپنا گھرپراجیکٹ سے پہلی مرتبہ عام آدمی کو احساس ہواکہ ریاست ماں کے جیسی ہے۔