وزیراعلی پنجاب کی خصوصی ہدایت پر ایل ڈی اے ٹیموںکاجوہر ٹائون، پی آئی اے روڈ پر قبضہ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن

129
Interior Minister Mohsin Raza Naqvi
Interior Minister Mohsin Raza Naqvi

لاہور۔14ستمبر (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی خصوصی ہدایت پر ایل ڈی اے ٹیموں نے چوبیس گھنٹے میں قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کر کے اربوں روپے مالیت کی زمین واگزارکروا لی۔ وزیراعلی پنجاب کی خصوصی ہدایت پر کمشنر لاہورو ڈی جی ایل ڈی اے اور سی سی پی او لاہورکی نگرانی میں ایل ڈی اے اور پولیس نے جوہر ٹاون میں قبضہ مافیا کے خلاف علی الصبح گرینڈ آپریشن کر کہ پی آئی اے روڈ پر سرکاری زمین و عام شہریوں کے پلاٹوں سے قبضہ واگزار کروا لیا ۔

ایل ڈی اے ٹیموں نے اربوں روپے مالیت کی 75 کنال سے زائد کمرشل اراضی سے قبضہ واگزار کروا لیا۔ان املاک پر قبضہ مافیا نے دکانیں، نیلام گھر، و دیگر مستقل تجاوزات بنا رکھیں تھیں۔آپریشن ایڈیشنل ڈی جی ہاوسنگ کیپٹن ر شاہ میر اقبال کی نگرانی میں ڈائریکٹر ہاوسنگ سیون معظم رشید نے کیا۔آپریشن میں متعلقہ اے ایس پی پولیس، ڈائریکٹر انفورسمنٹ، ڈائریکٹر ٹاون پلاننگ فور، ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ، ڈائریکٹر لا،اور پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا۔گزشتہ روز وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے ایل ڈی اے ون ونڈوسیل کا دورہ کیا تھا۔