25.3 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومعلاقائی خبریںوزیراعلی پنجاب کی ہدایت پرکرتار پور جنم استھان کے تمام حصوں کو...

وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پرکرتار پور جنم استھان کے تمام حصوں کو سیلابی پانی سے مکمل طورپر صاف کردیاگیا

- Advertisement -

لاہور۔29اگست (اے پی پی):وزیراعلی پنجاب مریم نوازکی ہدایت پر کرتار پورگوردوارہ میں نکاسی آب کا کام ہنگامی بنیادوں پر مکمل کرلیاگیا۔کرتار پور جنم استھان کے تمام حصوں کو مکمل طورپر صاف کردیاگیا۔ستھرا پنجاب کے ورکرز اوردیگراداروں کے اہلکاروں نے محنت کر کے گوردوارہ کی درودیوار کو چمکادیا،درشن ڈیوری اوردیگر حصوں کو مکمل طورپر صاف کردیاگیا۔

وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب کرتار پورگوردوارہ خود پہنچے اورصفائی کے عمل کی نگرانی کی اور کرتارپور گوردوارہ کے وسیع صحن سے پانی نکال کر اچھی طرح صاف کروادیا۔ ڈی سی کے مطابق کرتار پورگوردوارہ کو تین چار دن میں سکھ یاتریوں کیلئے کھول دیا جائے گا۔یہ امر قابل ذکرہے کہ سیلابی ریلا آنے کے بعد کرتار پور گوردوارہ میں 10سے12فٹ تک پانی آگیا تھا۔ریسکیو ٹیموں نے موٹر بوٹ پر بیٹھ کر سکھ یاتریوں کو نکالا اورمحفوظ مقام پر منتقل کیا۔ اس موقع پرکرتار پورگوردوارہ کے منتظمین اوردیگر لوگ سکھوں کی مقدس عبادت گاہ کو پانی سے بالکل صاف دیکھ کر حیران رہ گئے۔

- Advertisement -

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں