لاہور۔9نومبر (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پیر کے روز یوم اقبال پر شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے مزار پرحاضری دی-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے علامہ اقبال کے مزار پر پھولوں کی چادرچڑھائی اور ملک وقوم کی ترقی وخوشحالی کے لئے دعا کی اور عظیم مفکر علامہ اقبال کو خراج عقیدت پیش کیا، خطیب بادشاہی مسجد مولانا عبدالخبیر آزاد نے دعا کرائی- وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ علامہ …
وزیراعلی پنجا ب کی علامہ اقبال کے مزار پرحاضری، پھولوں کی چادرچڑھائی، ملک و قوم کی ترقی وخوشحالی کیلئے دعا

مزید خبریں
لاہور۔9نومبر (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پیر کے روز یوم اقبال پر شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے مزار پرحاضری دی-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے علامہ اقبال کے مزار پر پھولوں کی چادرچڑھائی اور ملک وقوم کی ترقی وخوشحالی کے لئے دعا کی اور عظیم مفکر علامہ اقبال کو خراج عقیدت پیش کیا، خطیب بادشاہی مسجد مولانا عبدالخبیر آزاد نے دعا کرائی- وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ علامہ اقبال نے اپنی شاعری کے ذریعے امن اور بھائی چارے کا پیغام دیا،ان کے افکار پر عمل پیرا ہو کر کامیابی حاصل کر سکتے ہیں، علامہ اقبال کا پیغام امیداور خود داری کا ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان بھی پاکستان کے لئے امید کی کرن ہیں،نئے پاکستان کی بنیاد عدل، انصاف اور احساس جیسے اصولوں پر رکھی گئی ہے اور وزیر اعظم اقبال کے افکار کے مطابق نیاپاکستان بنا رہے ہیں۔ معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان، کمشنر لاہور ڈویژن، سی سی پی او لاہور، ڈپٹی کمشنر اورمتعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے-







