وزیراعلی کا خدمت سنٹر کا دورہ، دوبارہ ٹیسٹ کی مدت کم کرنے کی ہدایت

181
وزیراعلی پنجاب کی صوبائی الیکشن کمشنرسے ملاقات، پرامن ماحول میں عام انتخابات کیلئے بہترین انتظامات پر اطمینان کا اظہار
وزیراعلی پنجاب کی صوبائی الیکشن کمشنرسے ملاقات، پرامن ماحول میں عام انتخابات کیلئے بہترین انتظامات پر اطمینان کا اظہار

لاہور۔14دسمبر (اے پی پی):وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے لبرٹی پولیس خدمت مرکزکادورہ کیا۔وزیراعلی نے دوبارہ ڈرائیونگ ٹیسٹ کے لئے مدت دوہفتے کرنے کے لئے اقدامات کی ہدایت کی اورلائسنس کی تجدید کے لئے تاخیرکی شکایات پر ازالے کے لئے موقع پر احکامات جاری کئے۔وزیراعلی محسن نقوی لبرٹی خدمت مرکز کے داخلی راستے پرہجوم دیکھ کر رک گئے اور باری باری شہریوں سے گفتگو کی۔ نوجوان کی طرف سے سردی کی نشاندہی پر خدمت مرکز کے باہر انتظار کے لئے کنوپی اور انگیٹھی لگانے کی ہدایت کی۔وزیراعلی محسن نقوی نے لائسنس اور لرنر کے لئے آنے والے شہریوں سے بات چیت کی اور صورتحال کے بارے میں دریافت کیا۔

شہری کے 24 سال سے بلا لائسنس گاڑی چلانے کے جواب پر وزیراعلی محسن نقوی مسکرا کر چل دئیے۔وزیراعلی محسن نقوی نے پولیس خدمت مرکزلبرٹی کے مختلف کاؤنٹرز کا معائنہ کیا۔ شہریوں نے وزیراعلی محسن نقوی کو گھنٹوں انتظار کرنے کی شکایات کیں۔وزیراعلی محسن نقوی نے شہریوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ 25 دسمبر سے خدمت سنٹر کا وزٹ کرنے والے شہری پیشگی ٹائم لے سکیں گے۔لائسنس اور لرنر کی اپیلی کیشن اینڈرائڈ اور ایپل پر جلد انسٹال کرنے کی سہولت میسر ہوگی۔شہری ویب سائٹ کے ذریعے لائسنس او رلرنر بنوا سکتے ہیں۔