وزیرا عظم شاہد خاقان عباسی کا بزرگ کالم نگار منو بھائی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار

اسلام آباد ۔ 19 جنوری (اے پی پی) وزیرا عظم شاہد خاقان عباسی نے بزرگ کالم نگار منو بھائی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعظم نے سماجی مسائل کو اجاگر کرنے اور دکھی انسانیت کی خدمت میں مرحوم کے کردار کو سراہتے ہوئے کہاکہ انسانیت سے محبت اور خدمت کاان کا جذبہ قابل ستائش ہے۔ وزیرا عظم نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ …

اسلام آباد ۔ 19 جنوری (اے پی پی) وزیرا عظم شاہد خاقان عباسی نے بزرگ کالم نگار منو بھائی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعظم نے سماجی مسائل کو اجاگر کرنے اور دکھی انسانیت کی خدمت میں مرحوم کے کردار کو سراہتے ہوئے کہاکہ انسانیت سے محبت اور خدمت کاان کا جذبہ قابل ستائش ہے۔ وزیرا عظم نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا کرے۔