ماسکو۔30جنوری (اے پی پی):وزیرخارجہ بلاول بھٹوزرداری روس کے 2 روزہ سرکاری دورے کے موقع پر یہاں روس کے وزیر خارجہ سے بات چیت کے لئے سپری دونوفکامینشن پہنچ گئے۔ وزارت خارجہ کے مطابق وزیرخارجہ روسی وزیرخارجہ سرگئی لاوروف سےباضابطہ ملاقات کریں گے۔ مینشن پہنچنے پرروسی وزیرخارجہ نے بلاول بھٹوزرداری کاپرتپاک استقبال کیا۔ دونوں وزرائے خارجہ باضابطہ مذاکرات میں اپنے وفودکی قیادت کریں گے۔