18.8 C
Islamabad
اتوار, فروری 23, 2025
ہومقومی خبریںوزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کا چین کے نئے وزیر خارجہ کن گینگ...

وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کا چین کے نئے وزیر خارجہ کن گینگ سے ٹیلیفونک رابطہ

- Advertisement -

اسلام آباد۔9جنوری (اے پی پی):وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے چین کے نئے وزیر خارجہ کین گینگ سے پیر کو ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے کین گینگ کو چین کے وزیر خارجہ کی حیثیت سے تقرری پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین آزمودہ دوست اور شراکت دار ہیں جن کی باہمی حمایت اور تعاون کی ایک طویل تاریخ ہے۔ دونوں وزراء خارجہ نے باہمی دلچسپی کے علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے دوطرفہ تعاون پر مبنی اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو آگے بڑھانے کے لیے پاکستان اور چین کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے جنیوا میں پاکستان کی تعمیر نو اور بحالی میں شراکت کے موضوع پر ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس میں چین کی فعال شرکت اور حمایت پر چین کے وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب کے بعد کی تعمیر نو کے لیے چین کی فراخدلانہ اور بروقت امداد پاکستان کے لاکھوں لوگوں کے لیے سکون کا باعث ہے اور اس نے بین الاقوامی تعاون کی ایک روشن مثال کے طور پر کام کیا ہے۔

- Advertisement -

بلاول بھٹو زرداری نے چین کے نئے قمری سال کے موقع پر اپنے چینی ہم منصب کین گینگ، پولٹ بیورو کے رکن اور مرکزی خارجہ امور کمیشن کے ڈائریکٹر وانگ یی سے اپنی نیک تمنائوں کا اظہار کیا اور انہیں مبارکباد پیش کی۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=345489

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں