ملتان۔24جنوری (اے پی پی):وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے فاطمہ جناح ٹائون میں 32کروروپے کی لاگت سے مکمل ہونے والے سوئی گیس کی فراہمی کے منصوبے کاافتتاح کردیا۔اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ صحافی کالونی کاسب سے بڑامسئلہ سوئی گیس کی فراہمی تھی جوآج حل ہوگیاہے ۔انہوں نے کہاکہ اس کالونی کا موقع محل بہت اعلی ہے۔ موٹر وے بالکل اس جناح کالونی کے قریب ہے۔انہوں نے کہا یہ پرائیوٹ کالونی نہیں سرکاری کالونی ہے۔اگلے دو ڈھائی سالوں میں اس کالونی میں پلاٹ دستیاب نہیں ہو گا۔پندرہ سال میں یہ آباد نہ ہوسکی لیکن اگلے دو سالوں میں یہاں پلاٹ نہیں مل سکے گا۔ فاطمہ جناح کالونی میں پیش رفت نہیں ہو رہی تھی۔انہوں نے کہا صحافیوں کا بلاک بھی اس میں شامل تھا لیکن کوئی یہاں آنے پر تیار نہ تھا۔بجلی،گیس وبنیادی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے یہ کالونی آباد نہیںہورہی تھی۔گردونواح کے عوام کو اس کالونی میں سب سے زیادہ فائدہ ہوگا۔ یہاں زندگی کی تمام ضروریات میسر ہونگی۔ اس موقع پر وفاقی پارلیمانی سیکرٹری خزانہ مخدومزادہ زین حسین قریشی نے کہا وعدہ پورا کرتے ہوئے بجلی کے بعد آج سوئی گیس فراہم کی جاررہی ہے۔ اب ہرگھر کا چولہا جلے گا۔ ترقی اور خدمتِ کاسفر جاری رہے گا۔ کل سے سوئی گیس کے میٹر ہنگامی بنیادوں پر فراہم کئے جائیں گے۔ تقریب میں صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک ‘ چیئرمین ایم ڈی اے رانا عبدالجبار‘ خالد جاوید وڑائچ ‘ شعیب اکمل ہاشمی و معززین علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔