وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کا پیراں غائب ملتان میں کارکنوں کے اجتماع سے خطاب

86
وزیراعظم عمران خان کا دورہ روس دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں اہم سنگ میل ثابت ہو گا،نارتھ سائوتھ گیس پائپ لائن سمیت دیگر معاہدوں میں پیشرفت کے امکانات ہیں،وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی

ملتان ۔09جون(اے پی پی)وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمودقریشی نے کہاہے کہ پاکستان اس وقت مشکل حالات سے گزررہاہے لیکن ہمیں یقین ہے کہ ہم ملک کو مشکلات سے باہر لے آئیں گے ۔وہ اتوارکے روز اپنے حلقہ انتخاب پیراں غائب ملتان میں کارکنوں کے بڑے اجتماع سے خطاب کررہے تھے ۔ مخدوم شاہ محمودقریشی نے کہاکہ ملکی معیشت میں بگاڑدس ماہ کے دوران پیدانہیں ہوا جولوگ دس سال سے پنجاب اورگیارہ سال سے سندھ پرحکمران تھے وہ ان خرابیوں کے ذمہ دارہیں ۔اس عرصہ کے دوران ملکی خزانہ خالی کردیاگیااورذاتی تجوریاں بھری گئیں‘آج احتجاج کی بات کرنے والے ملکی معیشت کی راہ میں رکاوٹ پیداکرناچاہتے ہیںوہ سرمایہ کاری روکناچاہتے ہیں۔اعدادوشمار اس بات کے گواہ ہیں کہ 20اگست کو جب ہمیں حکومت ملی توپاکستان کتنامقروض تھا،تجارتی خسارہ کتناتھااورزرمبادلہ کے ذخائرکی کیاحالت تھی ‘قوم کو دکھ دینے والے آج خوددکھ کاراگ الاپ رہے ہیں لیکن لوگ اتنے معصوم نہیں ہیں کہ ان کی باتوں میں آجائیں ۔وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے مزیدکہاکہ سوال یہ پیداہوتاہے جولوگ کل تک آپس میں دست وگریباں تھے وہ آج کیوں متحدہورہے ہیں ۔حقیقت یہ ہے کہ وہ تحریک انصاف کے خوف اوراحتساب کے عمل سے بچنے کے لئے یکجاہوئے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ ہم عوام کی مشکلات دورکرناچاہتے ہیں‘ہمیں معلوم ہیں کہ لوگ سہولت چاہتے ہیں اگرہمیں پورے پانچ سال مل گئے اورہماری اقتصادی پالیسیاں اسی طرح آگے بڑھتی رہیں توپانچ سال بعد ہم پاکستان کانیاچہرہ لےکرآپ کے پاس آئیں گے ۔