اسلام آباد ۔ 19 فروری (اے پی پی) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور ان کے نیپالی ہم منصب پریدیپ کمار گیاوالی کے درمیان ٹیلی فون پر رابط ہوا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نیپال کے وزیر خارجہ نے بدھ کو اپنے پاکستانی ہم منصب سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔ بات چیت کے دوران وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے سارک کے موجودہ سربراہ کے طورپرعلاقائی تعاون کے فروغ کے لئے تنظیم …
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور ان کے نیپالی ہم منصب پریدیپ کمار گیاوالی کا ٹیلی فونک رابط، باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید تقویت دینے کے عزم کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 فروری (اے پی پی) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور ان کے نیپالی ہم منصب پریدیپ کمار گیاوالی کے درمیان ٹیلی فون پر رابط ہوا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نیپال کے وزیر خارجہ نے بدھ کو اپنے پاکستانی ہم منصب سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔ بات چیت کے دوران وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے سارک کے موجودہ سربراہ کے طورپرعلاقائی تعاون کے فروغ کے لئے تنظیم کو فعال بنانے میں نیپال کی کوششوں کو سراہا۔دونوں وزراءخارجہ نے باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید تقویت دینے کے عزم کا اظہار کیا۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے نیپال کے ہم منصب کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرلی۔








