وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی ملتان میں میڈیاسے بات چیت

ملتان ۔27اکتوبر(اے پی پی)وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہاہے کہ اسرائیلی طیارے کی پاکستان آمدکی خبربے بنیادہے ‘ پاکستان کی معیشت کوسنبھالادینے کے لئے سعودی عرب نے جوامداد دی اس میں کوئی شرط نہیں رکھی گئی‘ سعودی عرب نے دوستانہ ماحول میں پاکستان کے ساتھ دیرینہ تعلقات کی بنیاد پرہماری مددکی‘ وزیراعظم کے دورہ چین کے بہترنتائج برآمدہوں گے‘ پاکستان اورچین علاقائی تعاون کے بہت سے منصوبوں پرکام کررہے ہیں ۔ملتان …

ملتان ۔27اکتوبر(اے پی پی)وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہاہے کہ اسرائیلی طیارے کی پاکستان آمدکی خبربے بنیادہے ‘ پاکستان کی معیشت کوسنبھالادینے کے لئے سعودی عرب نے جوامداد دی اس میں کوئی شرط نہیں رکھی گئی‘ سعودی عرب نے دوستانہ ماحول میں پاکستان کے ساتھ دیرینہ تعلقات کی بنیاد پرہماری مددکی‘ وزیراعظم کے دورہ چین کے بہترنتائج برآمدہوں گے‘ پاکستان اورچین علاقائی تعاون کے بہت سے منصوبوں پرکام کررہے ہیں ۔ملتان میں میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ حکومت میڈیاکے معاملات میں مداخلت نہیںکرسکتی‘ کارکنوں کامعاملہ میڈیاکاداخلی معاملہ ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ بعض چیزیں لوگوں کو ہضم نہیں ہورہیں‘ بلاوجہ اعتراضات کئے جارہے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کی معیشت کوسنبھالادینے کے لئے سعودی عرب نے جوامداد دی اس میں کوئی شرط نہیں رکھی گئی اس کے نتیجے میں اگرمعیشت میں استحکام آتاہے‘کاروبارمعاملات میں بہتری آتی ہے توہمیں اس کاخیر مقدم کرناچاہیے اوربلاوجہ کااعتراض نہیں کرناچاہیے ۔