وزیرخزانہ سینیٹرمحمداسحاق ڈار کی ملائیشیا کی وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پرانور ابراہیم کو مبارکباد

128

اسلام آباد۔25نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹرمحمداسحاق ڈار نے ملائیشیا کے نومنتخب وزیراعظم انور ابراہیم کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔

جمعہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیر خزانہ نے کہا کہ دونوں برادر ممالک کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کیلئے پاکستان وزیراعظم انوار ابراہیم کی حکومت کے ساتھ کام کرنے پر خوش ہو گا۔