وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کی پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ سے ملاقات

262

اسلام آباد۔27جولائی (اے پی پی): وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات مفتاح اسماعیل نے بدھ کوپاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ سے ملاقات کی۔

ملاقات کے بعد اپنے ٹویٹ میں وزیر خزانہ نے کہا کہ چینی سفیر سے ملاقات پر انہیں خوشی ہوئی ہے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ وہ پاک چین اقتصادی تعاون کومضبوط بنانے کیلئے چین کے سفیر کے ساتھ مل کر کام کرنے کے متمنی ہیں۔