اسلام آباد۔21جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب نے ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس کے موقع پر مصر کی وزیر برائے منصوبہ بندی ڈاکٹر رانیہ المشاط سے ملاقات کی۔
اس دوران دونوں وزراء نے پاکستان اور مصر کے درمیان جاری پروگرامز اور منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر خزانہ نے ڈاکٹر رانیہ کو پاکستان کی معیشت کے مثبت معاشی اشاریوں سے آگاہ کیا۔
دونوں وزراء نے معیشت اور مالیات سے متعلق بات چیت جاری رکھنے اور ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے کی اہمیت پر اتفاق کیا۔