وزیرداخلہ پروفیسر احسن اقبال کی ویزا کے حصول کے نظام کو مزید کارگر بنانے کی ہدایت

اسلام آباد ۔ 2 مارچ (اے پی پی) وزیرداخلہ پروفیسر احسن اقبال نے ویزا کے حصول کے نظام کو مزید کارگر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی ملک کی اقتصادی ترقی کا انحصار تجارت، سیاحت اور تعلیم پر ہے۔یہ بات انہوں نے جمعہ کو یہاں ویزوں کے حصول سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں ٹور آپریٹرز، صنعت کار طبقے اور تعلیم کے شعبہ …

اسلام آباد ۔ 2 مارچ (اے پی پی) وزیرداخلہ پروفیسر احسن اقبال نے ویزا کے حصول کے نظام کو مزید کارگر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی ملک کی اقتصادی ترقی کا انحصار تجارت، سیاحت اور تعلیم پر ہے۔یہ بات انہوں نے جمعہ کو یہاں ویزوں کے حصول سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں ٹور آپریٹرز، صنعت کار طبقے اور تعلیم کے شعبہ سے منسلک افراد نے شرکت کی جبکہ اجلاس کے دوران بیرون ملک صنعت کاروں، سیاحوں اور طالب علموں کو ویزا کے حصول سے متعلق امور زیر بحث آئے۔2006 کے بعد اس نوعیت کا پہلا اجلاس تھا جو وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال کی ہدایت پر منعقد ہوا۔