اسلام آباد ۔ 13 مئی (اے پی پی) وزیرداخلہ اعجازاحمدشاہ نے کوئیٹہ کے سیٹلائیٹ ٹاؤن میں بم دھماکے میں جانی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے وزیرداخلہ نے دہشت گردی کے بزدلانہ واقعہ کی مذمت کی ۔پیر کو جاری بیان میں وفاقی وزیر داخلہ نے کہاکہ ایک گھناؤنی سازش کے تحت صوبے اور ملک میں امن کی صورتحال خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے،عدم استحکام پیدا کرنے والوں کا مقابلہ پوری طاقت سے کیا جائے گا۔وزیرداخلہ نے کہاکہپولیس اور سیکیورٹی کے دیگر ادارے جانوں کا نذرانہ دیکر عوام کی جان ومال کا تحفظ کر رہے ہیں۔وزیرداخلہ نے شہداء کے خاندانوں سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہارکیا۔