اسلام آباد۔25مارچ (اے پی پی):وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے یورپی یونین کے ساتھ پاکستان کی دیرینہ شراکت داری کی اہمیت کو اجاگر کیا اور مختلف شعبہ جات میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیاہے۔ بدھ کو وزارت دفاع سے جاری بیان کے مطابق یورپی یونین کے پاکستان میں سفیر رائمونڈاس کاروبلس نےوزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف سے یہاں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور …
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے یورپی یونین کے پاکستان میں سفیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
اسلام آباد۔25مارچ (اے پی پی):وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے یورپی یونین کے ساتھ پاکستان کی دیرینہ شراکت داری کی اہمیت کو اجاگر کیا اور مختلف شعبہ جات میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیاہے۔
بدھ کو وزارت دفاع سے جاری بیان کے مطابق یورپی یونین کے پاکستان میں سفیر رائمونڈاس کاروبلس نےوزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف سے یہاں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جس میں دوطرفہ تعاون کے فروغ پر خصوصی توجہ مرکوز رہی۔
وزیرِ دفاع نے یورپی یونین کے ساتھ پاکستان کی دیرینہ شراکت داری کی اہمیت کو اجاگر کیا اور مختلف شعبہ جات میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔اس موقع پر بدلتی ہوئی علاقائی اور عالمی سکیورٹی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔فریقین نے مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لئے مسلسل رابطے اور تعاون جاری رکھنے کی ضرورت پر اتفاق کیا۔









