انگلش گولفر جیک وہیلی نے یو ایس امیچور چیمپئن شپ جیت کر تاریخ رقم کر دی
انگلش گولفر جیک وہیلی نے یو ایس امیچور چیمپئن شپ جیت کر تاریخ رقم کر دی

مزید خبریں
نیویارک ۔17اگست (اے پی پی):فلوریڈا سٹیٹ یونیورسٹی کے 22 سالہ گولفر جیک وہیلی 1911 کے بعد سے یو ایس امیچور چیمپئن شپ جیتنے والے صرف دوسرے انگلش کھلاڑی بن گئے ہیں۔بی بی سی کے مطابق جیک وہیلی نے میرین میں کھیلے گئے فائنل مقابلے میں امریکی حریف جے لینگ جونیئر کو 3-4 سے شکست دی۔
اس تاریخی کامیابی کے بعد 22 سالہ جیک وہیلی نے 2027 میں سینٹ اینڈریوز میں ہونے والے ماسٹرز، یو ایس اوپن اور دی اوپن کے لیے بھی براہ راست کوالیفائی کر لیا ہے۔ڈونکاسٹر سے تعلق رکھنے والے جیک وہیلی نے عالمگیر امیچور رینکنگ میں اپنے سے 67 درجے اوپر موجود اور ورلڈ نمبر 23 جے لینگ جونیئر کے خلاف زبردست واپسی کی۔ 36 ہولز کے اس فائنل میں ابتدائی 18 ہولز کے بعد جیک وہیلی 2 ہولز سے پیچھے تھے، تاہم انہوں نے دوسرے راؤنڈ کے دوسرے اور تیسرے ہول پر مسلسل برڈیز بناتے ہوئے مسلسل 4 ہولز جیتے۔
پنسلوانیا میں تیز بارش کے دوران مقابلے میں دونوں کھلاڑیوں نے اگلے چھ میں سے دو دو ہولز جیتے، جس کے بعد 12 ویں ہول پر جے لینگ کی غلطی کی بدولت جیک وہیلی کو 3 ہولز کی برتری حاصل ہو گئی۔ جیک وہیلی نے 15 ویں ہول پر برڈی کے لیے شاندار پٹ لگا کر اپنی فتح پر مہر ثبت کی۔ جیک وہیلی سے قبل 2013 میں میٹ فٹزپیٹرک یو ایس امیچور کا ٹائٹل جیتنے والے آخری انگلش کھلاڑی تھے، جبکہ ان سے پہلے 1911 میں ہارولڈ ہلٹن نے یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔
اس سے قبل سکاٹ لینڈ کے رچی رامسے نے 2006 میں یہ کامیابی حاصل کی تھی۔ واضح رہے کہ ماضی میں آرنلڈ پالمر، جیک نکلوس، ٹائیگر ووڈز، برائسن ڈی چیمبیو اور وکٹر ہوولینڈ جیسے عظیم کھلاڑی بھی یو ایس امیچور کا ٹائٹل اپنے نام کر چکے ہیں۔







