کوئٹہ۔ 05 دسمبر (اے پی پی):پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر اور صوبائی وزیرسی اینڈ ڈبلیو میر سلیم احمد خان کھوسہ نےفیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس فورسز مقرر ہونے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ان کی تقرری نہ صرف قوم کی اُمنگوں کی ترجمانی کرتی ہے بلکہ ملکی سلامتی کے تقاضوں اور موجودہ علاقائی صورتحال کے عین مطابق ہے۔ انہوں نے کہا کہ …
وزیرسی اینڈ ڈبلیو بلوچستان کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس فورسز مقرر ہونے پر مبارک باد

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 05 دسمبر (اے پی پی):پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر اور صوبائی وزیرسی اینڈ ڈبلیو میر سلیم احمد خان کھوسہ نےفیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس فورسز مقرر ہونے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ان کی تقرری نہ صرف قوم کی اُمنگوں کی ترجمانی کرتی ہے بلکہ ملکی سلامتی کے تقاضوں اور موجودہ علاقائی صورتحال کے عین مطابق ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کی سرحدوں کی حفاظت کرنے والا ہر سپاہی اور ہر افسر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور مضبوط قیادت پر بھرپوراعتماد کرتا ہے،ان کی قیادت میں پاک فوج نے قومی دفاع، امن و امان کے قیام اور دہشت گردی کے خاتمے کے حوالے سے جو واضح اور مضبوط پیغام دیا ہے، وہ پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہے۔
انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا وسیع وژن اور سٹریٹیجک سوچ مستقبل قریب میں ملکی دفاع کو مزیدمضبوط بنائےگی، ان کا دور ملک میں امن، استحکام اور ترقی کی نئی راہیں کھولنے کا ذریعہ ثابت ہوگا۔میر سلیم احمد خان کھوسہ نے آخر میں اس امید کا اظہار کیا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی زیرِ قیادت پاکستان عالمی سطح پر بھی زیادہ مضبوط اور فعال کردار ادا کرے گا اور قومی سلامتی کے تمام ادارے مزید ہم آہنگی کے ساتھ ملک و قوم کی خدمت جاری رکھیں گے۔








