وزیرمملکت اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کا معروف نعت خواں جنید جمشید کی برسی کے موقع پر پیغام

جنید جمشید اپنے نعتیہ کلام کی صورت پاکستانیوں کے دلوںمیں زندہ رہیں گے، وزیرمملکت اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کا معروف نعت خواں جنید جمشید کی برسی کے موقع پر پیغام اسلام آباد ۔ 07 دسمبر (اے پی پی) وزیرمملکت اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جنید جمشید اپنے نعتیہ کلام کی صورت پاکستانیوں کے دلوںمیں زندہ رہیں گے،معروف نعت خواں جنید جمشید کی برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیر مملکت …

جنید جمشید اپنے نعتیہ کلام کی صورت پاکستانیوں کے دلوںمیں زندہ رہیں گے،
وزیرمملکت اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کا معروف نعت خواں جنید جمشید کی برسی کے موقع پر پیغام

اسلام آباد ۔ 07 دسمبر (اے پی پی) وزیرمملکت اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جنید جمشید اپنے نعتیہ کلام کی صورت پاکستانیوں کے دلوںمیں زندہ رہیں گے،معروف نعت خواں جنید جمشید کی برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیر مملکت نے کہا کہ جنید جمشیدنے پاکستانیوں کو اپنے ہر انداز سے متاثر کیا،انہوں نے گیت گائے،قوم کا جذبہ ملی نغموں سے بڑھایا،”دل دل پاکستان“ ہر پاکستانی کے دل کی آواز بن گیا،وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہم جنید جمشید سمیت تمام شہداء کے لیے دست بادعا ہیں ،پوری قوم انہیںخراج عقیدت پیش کرتی ہے۔

Leave a Reply