اسلام آباد ۔ 12 نومبر (اے پی پی) وزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے درگاہ شاہ نورانی میں دہشت گردی کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے جس میں درجنوں معصوم شہری جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں۔ ہفتہ کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ ان کی ہمدردیاں اور دعائیںاس واقعہ میں جاں بحق افراد کے خاندانوں کے ساتھ ہیں۔