وزیرمملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کی اپنے حلقہ انتخاب این اے 191ڈیرہ غازیخان میں دربار حضرت سخی سرور پر حاضری

197

اسلام آباد ۔ 8 اگست (اے پی پی) وزیرمملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے اپنے حلقہ انتخاب این اے 191ڈیرہ غازیخان میں دربار حضرت سخی سرور پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سخی سرور کی عوام سے مجھے ہمیشہ پیار ملتا ہے، میں ہر مسئلے میں ان کے ساتھ کھڑی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ سخی سرور میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی کام کئے جا رہے ہیں بجلی، ٹف ٹائل کی مد میں دربار شریف پر ایک کروڑ روپے کے ترقیاتی اور ہسپتال کا کام بھی جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ اگلے تین سالوں میں سخی سرور میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری رہے گا کیونکہ ہمارا مشن عوام کی خدمت کرنا ہے۔