اسلام آباد۔23اکتوبر (اے پی پی):وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے متحدہ قومی موومنٹ کی رکن قومی اسمبلی رعنا انصار کے بیٹے کی کار حادثے میں وفات پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی بلندی درجات اور اہلِخانہ کیلئے صبر کی دعا کی ہے۔
وزیراعظم آفس کے پریس ونگ سے جاری تعزیتی بیان میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ وہ جواں سال بیٹے کی وفات پر رعنا انصار اور ان کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور واقعہ میں زخمی ہونے والے نوجوان کو جلد صحت یاب کرے۔