
اسلام آباد ۔ 31 جنوری (اے پی پی) وزیرِاعظم عمران خان سے وفاقی وزیرِ برائے فوڈ سکیورٹی صاحبزادہ محبوب سلطان نے جمعرات کو یہاں ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیرِاعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، صوبائی وزیر زراعت ملک نعمان احمد لنگڑیال اور وزیرِاعظم کے ترجمان ندیم افضل چن بھی موجود تھے۔ ملاقات میں ملک میں موجود آلو کی فصل کے حوالہ سے بات چیت، کسانوں کو سہولت پہچانے کی غرض سے حکومت کی جانب سے آلووں کی خرید یا ایکسپورٹ کے حوالہ سے تجاویز پر غور ہوا۔