اسلام آباد ۔ 23 اگست (اے پی پی) وزیرِاعظم عمران خان نے بے نامی جائیدادوں کے خلاف کریک ڈاون کے حوالہ سے بڑا فیصلہ کیا ہے، تمام افسران 30 ستمبر تک اپنی رپورٹ چیئرمین ایف بی آر کو بھجوانے کے پابند ہوں گے، وزیرِاعظم کے حکم پر ملک بھر کے تمام ڈپٹی کمشنروں اور ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کے سربراہوں کو بے نامی جائیدادوں کی نشاندہی کرنے کی ذمہ داری سونپ دی …
وزیرِاعظم عمران خان نے بے نامی جائیدادوں کے خلاف کریک ڈاون کے حوالہ سے بڑا فیصلہ کرلیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 23 اگست (اے پی پی) وزیرِاعظم عمران خان نے بے نامی جائیدادوں کے خلاف کریک ڈاون کے حوالہ سے بڑا فیصلہ کیا ہے، تمام افسران 30 ستمبر تک اپنی رپورٹ چیئرمین ایف بی آر کو بھجوانے کے پابند ہوں گے، وزیرِاعظم کے حکم پر ملک بھر کے تمام ڈپٹی کمشنروں اور ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کے سربراہوں کو بے نامی جائیدادوں کی نشاندہی کرنے کی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔ اس سلسلہ مےں جمعہ کو وزیرِاعظم آفس کی جانب سے تمام صوبائی چیف سیکرٹریز کو مراسلے بھےج دیئے گئے۔ وزےراعظم آفس کے جاری مراسلہ کے مطابق وزےراعظم عمران خان نے ہداےت کی کہ تمام ڈپٹی کمشنر ایک ماہ میں اپنے متعلقہ علاقوں میں واقع بے نامی اور مشکوک جائیدادوں کی نشاندہی کرکے رپورٹ پیش کریں۔








