اسلام آباد ۔ 6 ستمبر (اے پی پی) پنجاب میں صنعتوں کو معائنہ جات کے حوالہ سے درپیش مشکلات دور کرنے کیلئے انسپکٹر سے مبرا¿ نظام اور ضروری عوامل سے متعلق انسپکشن کا عمل تھرڈ پارٹی سے کرانے پر اصولی اتفاق کیا گیا ہے۔ وزیرِاعظم عمران خان کی زیر صدارت جمعہ کو کاروباری طبقہ خصوصاً چھوٹے اور درمیانے طبقہ کے صنعتکاروں کےلئے آسانیاں پیدا کرنے اور اس کے ساتھ ساتھ …
وزیرِاعظم عمران خان کی زیر صدارت کاروباری طبقہ کےلئے آسانیاں پیدا کرنے اور مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کے سلسلے میں اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 6 ستمبر (اے پی پی) پنجاب میں صنعتوں کو معائنہ جات کے حوالہ سے درپیش مشکلات دور کرنے کیلئے انسپکٹر سے مبرا¿ نظام اور ضروری عوامل سے متعلق انسپکشن کا عمل تھرڈ پارٹی سے کرانے پر اصولی اتفاق کیا گیا ہے۔ وزیرِاعظم عمران خان کی زیر صدارت جمعہ کو کاروباری طبقہ خصوصاً چھوٹے اور درمیانے طبقہ کے صنعتکاروں کےلئے آسانیاں پیدا کرنے اور اس کے ساتھ ساتھ مزدوروں کے حقوق کا تحفظ کرنے کے سلسلے میں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں مشیر تجارت عبدالرزاق داو¿د، وزیرِاعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ زبیر گیلانی، وزیرِ صنعت پنجاب میاں محمد اسلم اقبال، وزیرِ برائے لیبر انصر مجید خان اور متعلقہ وفاقی و صوبائی محکمہ جات کے سینئر افسران شریک تھے۔ وزیرِاعظم کو پنجاب میں واقع صنعتوں اور ان کو درپیش مسائل خصوصاً مختلف محکموں کی جانب سے معائنہ کے حوالہ سے پیش آنے والی مشکلات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ صنعتوں میں کام کرنے والے ورکرز اور مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کےلئے موجودہ طریقہ کار اور مزدوروں اور ان کے خاندان کو صحت، تعلیم اور دیگر سہولتوں میں مزید بہتری کے لئے اقدامات کے حوالے سے بھی تفصیلی بریفنگ دی۔








