وزیرِاعظم و چیئرمین پاکستان تحریک انصاف‬ عمران خان کی زیرِ صدارت مرکزی پارلیمانی بورڈ کا اجلاس

191

اسلام آباد۔5اپریل (اے پی پی):وزیرِاعظم و چیئرمین پاکستان تحریک انصاف‬ عمران خان کی زیرِ صدارت مرکزی پارلیمانی بورڈ کا اجلاس یہاں منعقد ہوا۔ منگل کو پی ٹی آئی کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں قومی اسمبلی کی تحلیل کے بعد آئندہ انتخابات کیلئےامیدواروں کےتعین اور ٹکٹوں کی تقسیم کےحوالےسےاہم امور کا جائزہ لیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان کی صوبائی صدور کو درخواستوں کی وصولی کا عمل جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ تحریک انصاف وفاقِ پاکستان کی سب سے بڑی اور مقبول ترین جماعت ہے، تحریک انصاف کا ووٹ بینک نہایت تیزی سے بڑھ رہا ہے، کارکنان انتخابات کی تیاری کریں۔ انہوں نے کہا کہ بہترین امیدوار میدان میں اتاریں گے اور بھرپور طریقے سے اقتدارمیں لوٹیں گے۔