وزیرِداخلہ چوہدری نثار علی خان سے ڈی جی اے این ایف میجر جنرل مسرت نواز ملک ملاقات

وزیرِداخلہ چوہدری نثار علی خان سے ڈی جی اے این ایف میجر جنرل مسرت نواز ملک ملاقات وزیرِ داخلہ کو پی آئی اے طیارہ منشیات سمگلنگ کیس کی تحقیقات کے حوالے سے تفصیلی بریفننگ دی اسلام آباد ۔ 23 جون (اے پی پی) وزیرِداخلہ چوہدری نثار علی خان سے ڈائریکٹر جنرل اینٹی نارکاٹیکس فورس میجر جنرل مسرت نواز ملک نے جمعہ کو پنجاب ہاوس میں ملاقات کی۔ ڈی جی اے …

وزیرِداخلہ چوہدری نثار علی خان سے ڈی جی اے این ایف میجر جنرل مسرت نواز ملک ملاقات
وزیرِ داخلہ کو پی آئی اے طیارہ منشیات سمگلنگ کیس کی تحقیقات کے حوالے سے تفصیلی بریفننگ دی

اسلام آباد ۔ 23 جون (اے پی پی) وزیرِداخلہ چوہدری نثار علی خان سے ڈائریکٹر جنرل اینٹی نارکاٹیکس فورس میجر جنرل مسرت نواز ملک نے جمعہ کو پنجاب ہاوس میں ملاقات کی۔ ڈی جی اے این ایف نے وزیرِ داخلہ کو پی آئی اے طیارہ منشیات سمگلنگ کیس کی تحقیقات کے حوالے سے تفصیلی بریفننگ دی۔ ڈی جی اے این ایف نے بریفنگ میں وزیرِ داخلہ کو بتایا کہ تفتیش کے دوران سامنے آنے والے شواہد کی روشنی میں واقعہ میں ملوث بیشتر افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ وزیرِ داخلہ نے کیس کی تفتیش کے سلسلہ میں اے این ایف کے پیشہ وارانہ کردار کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ قومی ایئر لائن کے ذریعے منشیات کی سمگلنگ جیسے سنگین جرم سے ملک کی نیک نامی اور وقار کو ٹھیس پہنچی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مکروہ کاروبار کا فوری قلع قمع کرنا نہایت ضروری ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ طیارہ منشیات سمگلنگ کیس کو ٹیسٹ کیس بناتے ہوئے کیس کی موثر پیروی کی جائے اور اسے ہر صورت منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اب تک سامنے آنے والے حقائق سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ یہ کارروائی محض چندافراد کی ملی بھگت تک ہی محدود نہیں بلکہ اس واقعہ میں بین الاقوامی مافیا ملوث ہے، متعلقہ ممالک کی حکومتوں سے تعاون سے کیس کی تفتیش کے دائرہ کار کو بڑھا یا جائے۔ وزیرِ داخلہ نے ڈی جی اے این ایف کو اب تک کی جانے والی تحقیقات میں ہونے والی پیشرفت پریس کانفرنس کے ذریعے منظر عام پر لانے کی ہدایت کی۔

Leave a Reply