وزیرِ اعظم سے وزیرِ اعلی خیبر پختونخوا کی ملاقات، صوبائی بجٹ، داسو اور کوہستان میں سیاحت کے فروغ پر تبادلہِ خیال

اسلام آباد۔22جون (اے پی پی):وزیرِ اعظم عمران خان سے وزیرِ اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے ملاقات کی۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں صوبائی بجٹ اور اس میں عوام کے ریلیف پر گفتگو ہوئی۔ اس کے علاوہ داسو اور کوہستان میں سیاحت کے فروغ اور متعلقہ منصوبوں پر بھی تبادلہِ خیال کیا گیا ۔