اسلام آباد۔3اکتوبر (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف آج (پیرکو)اسلام آباد میں سیلاب متاثرین کی امداد کی رئیل ٹائم مانیٹرنگ کیلئے ڈیش بورڈ کا افتتاح کریں گے۔وزیراعظم آفس کے میڈیاونگ سےجاری بیان کے مطابق ڈیش بورڈ کے ذریعے سیلاب متاثرین کو ملنے والی مقامی و بین الاقوامی امداد اور اسکی تقسیم کی معلومات تک دنیا کے کسی بھی حصے سے رسائی ممکن ہوگی۔
اس کے علاوہ سیلاب متاثرین کی امداد میں معاونت کیلئے ویب سائٹ، ایک جامع فلڈ ریلیف مینجمنٹ سسٹم، سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کاروائیوں میں مصروف فیلڈ ورکرز کیلئے ڈیجیٹل ایپلیکیشنزاور پالیسی و فیصلہ سازی کیلئے ایگزیکٹیو ڈیش بورڈ بھی اس فلڈ ریسپانس نظام کا حصہ ہیں۔وزیرِ اعظم اس موقع پر خطاب بھی کریں گے۔