وزیرِ اعظم شہباز شریف نےمون سون شجر کاری مہم کے تحت وزیر اعظم ہائوس میں پودا لگایا

159
وزیرِ اعظم شہباز شریف نےمون سون شجر کاری مہم کے تحت وزیر اعظم ہائوس میں پودا لگایا

اسلام آباد۔14اگست (اے پی پی):وزیرِ اعظم شہباز شریف نےمون سون شجر کاری مہم کے تحت وزیر اعظم ہائوس میں پودا لگایا۔

وزیر اعظم آفس میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی کے موقع پر اتوار کو وزیر اعظم نے مون سون شجرکاری مہم میں حصہ لیتے ہوئے پودا لگایا،اس موقع پر وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان بھی موجود تھیں۔