وزیرِ اعظم عمران خان آج القادر یونیورسٹی کے اکیڈمک بلاکس کا افتتاح کریں گے

256

اسلام آباد۔29نومبر (اے پی پی):وزیرِ اعظم عمران خان آج ( پیر کو)القادر یونیورسٹی کے اکیڈمک بلاکس کا افتتاح کریں گے۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق القادر یونیورسٹی طلباء و طالبات کیلئے جدید طرز پر اسلامی تعلیمات، تصوف اور جدید سائنسی علوم پر تحقیق کی عالمی معیار کی سہولیات فراہم کرے گی۔

القادر یونیورسٹی کے تعلیمی پروگرام میں طلباء و طالبات میں سیرِت طیبہ کی روشنی میں قائدانہ صلاحیتوں، کردار سازی اورتربیت پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

یونیورسٹی کے اکیڈمک بلاک کی موجودہ استعداد 500 طلباء و طالبات ہے جسے مرحلہ وار وسعت دی جائے گی۔ وزیرِ اعظم اس موقع پر کیمپس کا دورہ کریں گے، اساتذہ و طلبہ سے ملاقات اور تقریب سے خطاب بھی کریں گے