وزیرِ اعظم عمران خان آج نیا پاکستان قومی صحت کارڈ کا اجراء کریں گے

138

اسلام آباد۔25جنوری (اے پی پی):وزیرِ اعظم عمران خان آج بدھ کو اسلام آباد میں نیا پاکستان قومی صحت کارڈ کا اجراء کریں گے. وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق نیا پاکستان قومی صحت کارڈ کے ذریعے اسلام آباد، پنجاب، آزاد جموں و کشمیر ، گلگت بلتستان اور تھر پارکر کے تمام گھرانوں کو 10 لاکھ تک صحت کی سہولیات مفت فراہم کی جائیں گی، کارڈ کے ذریعے نہ صرف سرکاری بلکہ پینل پر موجود نجی ہسپتالوں سے بھی علاج کی سہولیات حاصل کی جا سکیں گی۔